• news

شہباز شریف نیب پیش، 2گھنٹے پوچھ گچھ، 2جون کو پھر طلبی

لاہور (سٹاف رپورٹر) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس شہباز شریف نیب آفس میں پیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے ان سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور شہباز شریف کو مزید سوالات کے جوابات کے لئے دوبارہ 2 جون کو طلب کر لیا گیا۔ جبکہ نیب کی پریس ریلیز جاری کرنے کے حوالے سے نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ نیب سے وابستہ بے بنیاد خبروں کو ہرگز نشر نہ کیا جائے۔ اس ضمن میں ترجمان قومی احتساب بیورو سے پیمرا قوانین کے مطابق معلومات / خبر کی تصدیق کی جائے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف سے متعلق مبینہ پریس ریلیز جاری کرنے کی تردید کر دی۔ اعلامیہ میں نیب نے وضاحت کی ہے کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ نیب تحقیقات میں پوچھے گئے سوالات کو مخفی رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس کا مقصد ہر شخص کی عزت نفس کو یقینی بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن