• news

سی سی پی او کی جانب سے انتقال کرجانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم

لاہور(نامہ نگار )سی سی پی او لاہورذوالفقارحمیدکی طرف سے وفات پاجانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم کئے گئے، جبکہ دوران سروس وفات پا جانے والے اہلکار مدثر کی فیملی کو 19 لاکھ واجبات کا چیک جاری کر دیا گیا، گروپ انشورنس کی مد میں8 اہلکاروںکی فیملیز کو خطیر رقم کے چیک تقسیم کی گئی، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے ،اہلکاروں کی فلاح و بہبودکویقینی بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن