بزنس کمیونٹی کیلئے حکومتی اقدامات انتہائی قابل ستائش ہے :عمر سلیم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں عمر سلیم ،سینئرنائب صدر عرفان سہیل اور نائب صدر محمد اصغربٹ نے مشترکہ بیان میں 35لاکھ چھوٹے تاجروں کو ریلیف پیکج دینے پرمسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے حکومتی اقدامات انتہائی قابل ستائش ہے ،ایس ایم ای سیکٹر ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے‘لاک ڈائون سے چھوٹا تاجر متاثر تھے‘حکومت کے ایسے فیصلوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت SMEسیکٹر کو ملکی ترقی میں قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ۔