واپڈا افسرکی مبینہ ملی بھگت‘درخت کاٹنے پر محنت کش کا گھرتباہ ‘ مکین سراپااحتجاج
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) واپڈا کالونی چک چٹھہ میں واپڈا آفیسر اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے حکومتی شجرکاری مہم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے سر سبز و شاداب درختوں کو کاٹ دیا گیا۔ واپڈا کالونی سے ملحقہ آبادی میں محنت کش کے گھرکی چھت پر درخت گرنے سے چھت تباہ ہو گئی جس پر اہل علاقہ واپڈا آفیسر کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔