ٹائیگر فورس عوام کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیاررہے گی :ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گوجرانوالہ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ کورونا کی انسدادی کاروائیوں میں ٹائیگر فورس عوام کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیاررہے گی ۔ پاکستان کا مستقبل ہیں چیلنجز اور کرائسس سے لڑ کر ہم ایک بہترین قوم بن کر دنیا کے سامنے ابھریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف,ایم پی اے شاہین رضا،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید،ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر فہد اور دیگر نے ضلع کونسل ہال میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے پہلے بیج کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔