بھوئے آصل :دفعہ144کی خلاف ورزی،متعدددکانیں سیل
بھوئے آصل ( نامہ نگار) کرونا وائرس لاک ڈائون کے تحت جاری دفعہ 144کی خلاف ورزی، اے سی کی ہدایت پر چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے متعدد دکانیں سیل کروادیں ، خلاف ورزی پر دکاندروں کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی لاک ڈائون جاری ہے اور دفعہ 144نافذالعمل ہے ۔ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیز جاری کررکھے ہیں ۔ گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر نازیہ موہل کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جوادالحسن گوندل، ریڈ انسپکٹر حاجی محمد انصاری اور انفورسمنٹ انسپکٹر (ریگولیشن) ایم سی کوٹ رادھاکشن نے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔