• news

ناز سینما قصور میں چند دن قبل جواں سالہ مزدور کی ہلاکت کا ڈراپ سین

قصور(نمائند نوائے وقت )ناز سینما قصور میں چند دن قبل جواں سالہ مزدور کی ہلاکت کا ڈراپ سین،پولیس تھانہ بی ڈویثزن نے مزدور کا بہیمانہ قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے شوروم مالکان پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔چند روز قبل تھانہ بی ڈویڑن کی حدود کوٹ پیراں میں قائم گاڑیوں کے شوروم کے ساتھ ملحقہ برامدہ میں آصف نامی شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔علی پرویز وغیرہ ملزمان نے چوری کی موٹر سائیکل کے متعلق پولیس کو مخبری کے شبہ میں مقتول پر 3 دن تک باندھ کر بہیمانہ تشدد کرتے رہے جس سے مضروب کے مرنے پر اسکو جائے وقوعہ پر رسی سے لٹکا دیا گیا اور خود کشی کا رنگ دیا گیا اور ملزمان نے ورثا کو کفن دفن کا سامان خود ہی منگوا کر فون کرکے منگوایا اور دفنانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن