• news

وزیراعظم کے مشیروں کیخلاف درخواست پراعتراضات کے خلاف اپیل دائر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کیخلاف درخواست پراعتراضات کے خلاف درخواست گزار ارشد خان نے اپیل دائر کر دی، اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے پاس آئینی درخواست پر اعتراض لگانے کا اختیار نہیں وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے عوامی مفاد وابسطہ ہیں,اس کیس سے نہ صرف درخواست گزار بلکہ پوری عوام کا مفاد جڑا ہے,کرونا وائرس کیس,آرمی چیف تقرری کیس اور بے نظیر بھٹو کیس سمیت متعدد مقدمات میں سپریم کورٹ نے درخواستوں کو سنااس لئے رجسٹرار آفس کا 21 اپریل کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے۔درخواست پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے اور عوامی مفاد نہ ہونے کا اعتراض لگایا گیا تھادرخواست گزار نے وزیر اعظم کے مشیروں اور غیر منتخب معاونین خصوصی کی تقرریاں غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن