• news

سٹیٹ بنک نے 14 روز قرنطینہ کئے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔پاکستان کے مرکزی بینک نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے۔جاری کیے گئے سرکلر میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی مرکزی بینک 14 روز قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔سرکلر میں مزید کہا گیا 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا۔ نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لیے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن