• news

کراچی میں کاروبار کھلوانے کیلئے جماعت اسلامی کا تاجروں کیساتھ مظاہرہ

کراچی (نیٹ نیوز) جماعت اسلامی نے کراچی میں کاروبار کھلوانے کے لئے تاجروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فائیو سٹار چورنگی پر ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہروں نے کاروبار چلنے دو‘ گھر کا چولہا جلنے دو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ لاہور اور کراچی میں ایک ہی کرونا وائرس ہے‘ لاہور میں کاروبار کھلا ہے تو کراچی میں کیسے بند رہ سکتا ہے؟۔ سندھ حکومت کراچی میں مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کا اعلان کرے۔ تاجروں نے کہا کہ کاروبار بند ہوئے 40 روز ہو گئے۔ یورپ اور امریکہ میں کاروبار کھول دیا گیا‘ پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگ دیوالیہ ہو گئے‘ غریب فاقہ کشی کا شکار ہے اور بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ لیکن شٹر کھولنے پر پولیس تاجروں کو گرفتار اور تذلیل کر رہی ہے۔ انہوں نے آن لائن کاروبار کو مسترد کرتے ہوئے 10 مئی سے ہر صورت دکانیں کھولنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن