ننکانہ: شارٹ کے باعث رکشہ میں آگ لگ گئی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث رکشہ میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ بچیکی روڈ پر حسیب وقاص شوگر ملز کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ میں وائرنگ کے شارٹ ہونے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس کا نتیجہ میں شہباز کا رکشہ بری طرح جل گیا اطلاع پاکر ریسکیو1122کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔