لاک ڈائون سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون کے سبب پاکستان کی غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ان حالات میں حکومت غریب لوگوں کی داد رسی کرنے کی بجائے اپوزیشن پر الزامات لگانے کی گ ندی سیاست کررہی ہے مسلم لیگ ن قوم کے مسائل سے آگاہ ہے اور ملک وقوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ،کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے لاک ڈائون میں نرمی کے سبب کر ونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہواہے اور بہت سارے لوگ اس موذی وائرس کا شکار ہوئے ہیں اس وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام احتیاط کرے۔