• news

مسلم لیگ(ن) اب بھی ووٹ کو عزت دوکے نعرے پر قائم ہے:جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے میں سہولت کار اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار تھے جس کی وجہ سے پی ٹی وی پارلیمنٹ پر حملے ہوئے ن لیگ کے لیڈر نواز شریف ہے اور ن لیگ اب بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر شہباز چھینہ ،ملک عمران اعجاز ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،شیخ عظیم جاوید ،میاں ذیشان شانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن