• news

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،گندم کی 65ہزار بوریاں برآمد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 5کروڑ روپے مالیت کی گندم کی 65ہزار بوریاں برآمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہے جبکہ محلہ رام گڑھ میں چھاپہ مار کر ایک گودام سے 3ہزار 700بوری چینی اور 1500بوری دالیں بھی برآمد کر لی بتایاجاتاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی جھبراں سے 25ہزار بوری گندم جبکہ چار چک رسالہ سے 40ہزار بوری گندم بر آمد کی میں مختلف گوداموں میں چھاپے مار کر 27ہزار کے قریب گندم کی بوریاں برآمد کر لی جن کی مالیت 5کروڑ روپے بتائی گئی ہے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر اور نواحی علاقوں میں چھاپے مار کر 10دوکانداروں کو اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن