• news

سپریم کورٹ: خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر جواب طلب‘ بیٹے کی منظور

کراچی(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے بیٹے کی ضمانت منظور کر لی جبکہ خورشید شاہ کی ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیاگیا ۔ بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خورشید شاہ اوران کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جہاں عدالت عظمی نے فرخ شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ نیب فرخ شاہ کو گرفتار نہ کرے، بعد ازاں عدالت عظمی نے سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن