رمضان میں زیادہ سے زیادہ خدا کی راہ میں خرچ کرنیکی ضرورت ہے: اشفاق پپو مہر
نواں کوٹ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر چودھری محمد اشفاق پپو مہرنے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہمیں زیادہ سے زیادہ خدا کی راہ میں خرچ کرکے کمزور طبقہ کو اوپر لانے کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے حکومت صرف اور صرف ریاست مدینہ کی بات کررہی ہے مگر عملی طور پر یہ نعرہ لگا کر ریاست مدینہ کا بھی تمسخیر اور مذا ق اڑایا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماسٹر ظفر اقبال ،ماسٹر فاروق ،حاجی محمدسلیم سمیت دیگربھی موجودتھے۔