نیب کو حکمرانوں میں کوئی عیب نظر نہیں آتے:اختراقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ نیب کو حکمرانوں میں کوئی عیب نظر نہیں آتے نیب کے اس رویے پر ہر ذی شعور شخص تذتذب پریشانی سے دو چار ہے حلانکہ حکمران قومی خزانہ اور وسائل پر ٹڈی دل کی طرح حملہ آور ہے جس کی تصدیق چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس میں ہو تی رہتی ہے چیف جسٹس آفس پاکستان کے ریمارکس ’’کسی آمر میں شفافیت نہیں دکھائی دیتی سارے کام کاغذوں میں ہورہے ہے آدھا ملک گنوالیا باقی میں آگ لگی ہوئی ہے ‘‘یہ ریمارکس حکمرانوں کی کارکردگی کے منہ پر طمانچہ ہے آٹا چینی چور ٹائیگر اور فارماسیوٹیکل کے سہولت کار فارن فنڈنگ کھانے والے وزیر اعظم اپنی عزت وقار کھو چکے ہیں۔