• news

پسرور کی 104 سالہ محمد بی بی نے کرونا سے جنگ جیت لی‘ صحتیابی کے بعد گھر منتقل

سیالکوٹ (نامہ نگار) پسرور کی 104سالہ خاتون محمد بی بی کرونا وائرس کو شکست دے کر ہسپتال سے گھر پہنچ گئی۔ پسرور کے علاقہ شاہ ملوک روڈ کے محلہ ککے زئیاں کی رہائشی 104سالہ محمد بی بی کو کرونا وائرس کا رزلٹ مثبت آنے پر 4اپریل کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد بی بی ہسپتال میں دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ دیتی تھی۔ ایک ماہ بعد محمد بی بی کے ٹیسٹ منفی آنے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ خوشی خوشی اپنے گھر پسرور روانہ ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن