اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں کمی کی جائے:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت کی سر پرستی میں ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ ہورہی ہے ، عوام قانون وانصاف کی حکمرانی کے لیے ترس رہے ہیں عوامی ریلیف پیکیج، سمارٹ لاک ڈاؤن، اور حفاظتی انتظامات پر تحفظات دور کیے جائیںقومی اسمبلی کے مجوزہ اجلاس میں کورونا بحران اور پوسٹ کورونا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گیس، بجلی اور اشیائے خوردونوش میں فوری کمی لائی جائے کیونکہ حکومت کو عالمی قرضوں، تیل کی قیمتوں اور امداد کی صورت میں بڑا ریلیف ملا ہے، یہ ملک کی معاشی حالت بدل سکتا ہے مگر عدم استحکام سے یہ سارے مواقع ضائع ہو جائیں گے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ سندھ اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حفاظت اور سہولت پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔