بھارت سے ادویات‘ وٹامنز کی درآمد‘ وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹانمنز درآمد کا انکشاف کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ہوا کابینہ اجلاس میں بھارت سے مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش ہوئی تھی وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد پر سوالات اٹھائے کابینہ کے استفسار پر معاون خصوصی صحت اور سیکرٹری صحت مطمئین نہ کر سکے ظفر مرزا نے کابینہ میں موقف اختیار کیا کہ فہرست کی تیاری میرے علم میں نہیں وزیراعظم نے بھارت سے لائف سیونگ کے سوا مزید ادویات درآمد کرنے کی سمری مسترد کر دی ۔