زلمے خلیل کی ملاقات: افغان امن کیلئے تعاون ہمارے خلوص کا مظہر: جنرل باجوہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغان امن عمل کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل اور مفاہمت سمیت خطہ میں سلامتی کی مجموعی صورتحال جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔آرمی چیف نے زلمے خلیل زاد سے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے ہمارا تعاون، اس مقصد کی خاطر ہمارے خلوص اور خیر سگالی کا مظہر ہے۔ زلمے خلیل زاد نے خطہ کے امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔امریکی نمائندہ خصوصی مختصر دورہ پر جمعہ کے روز پاکستان پہنچے تھے۔