• news

چینی بحران انکوائری کمشن نے شاہد خاقان‘ خرم دستگیر کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چینی بحران انکوائری کمشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے آج 9 مئی کو 3 بجے سہ پہر طلب کر لیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ وہ اور خرم دستگیر چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوکر کمیشن کو اس سکینڈل سے متعلق اہم شواہد اور بیان دینا چاہتے ہیں۔ انکوائری کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو تمام دستاویزات کے ساتھ آج ساڑھے تین بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن