• news

جالندھر: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ29 کھیتوں میں گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ

جالندھر (نیٹ نیوز) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ جالندھر کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ جالندھر کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ زخمی پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے لئے انکوائری کمشن تشکیل دیدی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن