یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کے نرخوں میں 9 ‘مشروبات میں 5 روپے کمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلٹی سٹورز پر برانڈڈ کوکنگ آئل اور مشروبات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی کوکنگ آئل 9 روپے سستا کر دیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت فی کلو 9 روپے کمی کی گئی ہے کوکنگ آئل کی قیمت 232 روپے سے کم ہوکر 223 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے اسی طرح مختلف کمپنیوں کے سافٹ ڈرنک کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل میں 5 روپے کمی کر دی گئی ہے اور سافٹ ڈرنک کی بوتل 83 روپے سے کم ہو کر 78 روپے ہو گئی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔