• news

گزشتہ برس بھی ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، قحط پڑا تو وفاق ذمہ دار ہوگا: بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں ٹڈی دل کی صورتحال پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل سے متعلق بلاتاخیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے ایکشن پلان پر عمل میں تاخیر زراعت کے ساتھ معیشت کیلئے بھی خطرناک ہوگی ایکشن پلان کے تحت کم سے کم 12 طیاروں کے ذریعے سپرے ہونا تھا بلوچستان کے ان علاقوں میں سپرے کیا جاتا تھا جو ٹڈی دل کے آنے کا راستہ ہیں وفاقی حکومت اس سلسلے میں بلوچستان میں اتنے طیارے استعمال نہیں کر رہی صرف ایک طیارہ اور تین ہیلی کاپٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں جو بڑی تعداد میں موجود ٹڈی دل کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔بلاول بھٹو نیء کہا کہ اگر ان حالات میں قحط پڑا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہو گی گزشتہ برس بھی صوبوں کو ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا اس سال ٹڈی دل حملہ کر چکے وزارت فوڈ سکیورٹی لاپتہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن