• news

الحافظ الحاج پیر سید منور حسین شاہ جماعتی صاحب کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

نارووال(نوائے وقت رپورٹ) ہم بہت افسوس کے ساتھ تحریر کررہے ہیں الحافظ الحاج پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی والدہ محترمہ المعروف آپا جی سرکار گزشتہ روز بقضائے الہی انتقال فرما گئیں ۔ ان کی نماز جنازہ بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عصر آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف ضلع ناروال میں ادا کی گئی۔ جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آپا جی سرکارکو علاقے میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ مرحومہ کے انتقال پر اندرون اور بیرون ملک سے تمام مکتبہ فکر کے لاکھوں لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن