• news

امریکہ کا سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ہٹانے کا فیصلہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق 4 پیٹریاٹ میزائل بیٹریز کیساتھ ساتھ دیگر فوجی سامان اور فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اہلکار پچھلے برس سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد تعینات کیے گئے تھے۔اس طرح سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر بڑھائی گئی فوجی قوت نمایاں طور پر کم کردی جائے گی جو بظاہر ایران کے خلاف مستحکم کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن