• news

معاشرے میںانتشارکی وجہ مرد و زن کے حقوق میں عدم تواز ن ہے:عارفہ صبح خان

لاہور (پ ر) ابن آدم فائونڈیشن قیام عمل میں آگئی ۔ چیئرپرسن چیف ایگزیکٹو فائونڈیشن ادیبہ ‘شاعرہ اور ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہا ہے کہ مرد بھی گوشت پوست کا جیتا جاگتا انسان ہے ‘فرائض اور ذمہ داریوں کے علاوہ اس کے بھی حقوق ہیں اور عورت کی طرح اس کی عزت نفس اور جذبات ہوتے ہیں لیکن چار دہائیوں سے مرد مسلسل جبر ‘گھٹن ‘نا انصافی ‘استحصال اور صنفی امتیاز کا شکار رہے ۔ جب مرد پر بے بنیاد الزام لگاتی ہے یا جنسی ہراسگی میں ملوث کرتی ہے تو اس مرد کا گھر ٹوٹ جاتا ہے ‘نوکری ختم ہو جاتی ہے ‘ذلت کا طوق ہمیشہ کیلئے گلے پڑ جاتا ہے ‘مرد دبائو برداشت نہ کرتے ہوئے خود کشی کر لیتا ہے ۔ گھروں میں آج بھی بیٹوں پر بیٹیوں پر ترجیح دی جاتی ہے ۔ معاشرے میں بے چینی ‘انتشار‘ناانصافی کی وجہ مرد و زن کے حقوق میں عدم تواز ن ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن