• news

ملٹری انجینئرنگ سروس کی 9300 آسامیاں ختم، بھارتی وزیر دفاع نے منظوری دیدی

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملٹری انجینئرنگ سروس (ایم ای ایس)کے نو ہزار سے زیادہ عہدوں کو ختم کرنے کی تجویزکی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ذریعہ جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ای ایس کے انجینئر ان چیف نے ای ایم ایس میں بنیادی اور انڈسٹریل ورک فورس کے 9300 عہدوں کو ختم کرنے کی تجویزدی تھی، اس تجویزکو وزیر دفاع نے منظوری دے دی۔یہ تجویز لیفٹیننٹ جنرل شیکتور کی صدارت والی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہے ۔ کمیٹی نے مسلح فوجیوں کی لڑائی کی اہلیت کو بڑھانے اور دفاعی اخراجات میں توازن قائم رکھنے کے تحت یہ سفارش کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن