• news

رواںسال کے دوران مالیاتی خسارے میں 3.8 فیصد کمی ہوئی: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان کا مالیاتی خسارہ 3.8 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-20ء کے لئے مالیاتی خسارہ 1.686 کھرب روپے رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے لئے مالیاتی خسارہ 1.92 کھرب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملک کے مالیاتی خساہر میں 0.234 کھرب روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.8 فیصد تک کم ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد کے مساوی رہاتھا۔ مالیاتی خسارہ میں کمی کا بنیادی سبب حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں ہونے والا 160 فیصد اضافہ ہے جس کے نتیجے میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدن 1.096 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن