عثمان بزدار کی انسان دوستی‘ اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر شہری کے فوری علاج کے احکامات
برسلز (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی انسان دوستی کی مثال واضع ہو گئی۔ برطانیہ میں مقیم سائل کی درخواست پر فوری احکامات صادر کرتے ہوئے مریضکے مکمل فری علاج کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم عبدالصمد نے خضر افتخار کے والد افتخار حیدر کے علاج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو درخواست بھیجی۔ جو دل اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ وزیراعلی نے فوری احکامات صادر کیے جس پر پرسنل سیکرٹری حیدر علی نے تمام تر انتظامات مکمل کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو وزیراعلی پنجاب کی تشویش سے آگاہ کیا مریض افتخار حیدر کو فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر لیا گیا۔ مریض افتخار حیدر کے اہل خانہ نے چیف منسٹر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سردار عثمان کسی مسیحا سے کم نہیں۔ افتخار حیدر کے اہل خانہ نے کمشنر راولپنڈی پرسنل سیکریٹری حیدر علی اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل کی خدمات کو بھی سراہا۔