عمران خان کا سینیٹر فیصل جاوید کو فون والدہ کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور فیصل جاوید کی والدہ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔