• news

سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن کرونا سے چل بسے

نیویارک (صباح نیوز)سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن عالمی وبا کرونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔معروف گلوکار و میزبان فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست جمی گالن کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نیویارک میں موجود اپنے ایک قریبی دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ جمی گالن باکسر، فائٹر اور دلوں کے چیمپئن تھے۔گالن نے اپنی زندگی میں معروف باکسرز محمد علی، فلائیڈ پیٹرسن، بوبی کیسڈی، رالف کوریا ، ٹیرنس الی سمیت مارک میک فیرسن کو تربیت دی۔واضح رہے کہ نیویارک میں موجود 89 سالہ جمی گالن میں اپریل کے اواخر میں کرونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا۔کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن