ایرانی سرحد سے 18 افغان تارکین کی تشدد زدہ نعشیں برآمد
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے ایک سینئر افغان عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سرحدی محافظوں کے ہاتھوں تشدد زدہ 18 افغان تارکین وطن کی نعشیں برآمد کر لیں الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغان عہدیدار نے الزام لگایا گزشتہ ہفتے مذکورہ افغان باشندوں کو ایرانی سرحد کے محافظوں نے دریا میں دھکیلنے سے قبل بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا افغان حکام نے کہا کہ وہ ان دعوؤں کا جائززہ لے رہے ہیں جس میں کہا گیا کہ مذکورہ افغان تارکی وطن مغربی صوبہ ہرات کے راستے دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ ایران سے متصل گلاران ضلع کے گورنر عبدالغنی نوری نے بتایا 55 افغان تارکین وطن کو تشدد کے بعد زبردستی دریا میں دھکیلا گیا جن میں سے اٹھارہ کی نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھ تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جبکہ دیگر بچ گئے ہیں۔ عبدالغنی نوری نے بتایا کہ نعشوں پر تشدد اور زخموں کے نشانات ہیں۔