• news

موجودہ فوجی قیادت سے زیادہ جمہوری لیڈرشپ کم ہی آئی ہو گی‘ فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ فوجی قیادت سے زیادہ جمہوری قیادت کم ہی پاکستان کی تاریخ میں رہی ہو گی۔ آرمی چیف‘ ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر قیادت حقیقی طور پر جمہوری کلچر کے لوگ ہیں۔ موجودہ فوجی قیادت یقین رکھتی ہے پاکستان جمہوریت کی مضبوطی سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ دفاع تو پورے ملک کا ہے صوبوں کو چاہئے کہ دفاعی بجٹ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیئے گئے اختیارات واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ صوبے میگا پراجیکٹس میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ این ایف سی ایوارڈ 18 ویں ترمیم سے مختلف ہے اس میں کئی مسائل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن