بندش کے باوجود: 3ماہ میں بھارت سے ساڑھے 9ارب کی ادویات ، سامان درآمد کیا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر) بھارت کے ساتھ باہمی تجارت بند ہونے کے باوجود تین ماہ میں بھارت سے ساڑھے نو ارب روپے کی ادویات اور دوسرا سامان درآمد کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران بھارت سے مجموعی طور پر 9 ارب 46 کروڑ 73لاکھ روپے مالیت کی اشیا درآمد کی گئیں۔ مارچ میں بھارت سے 2 ارب 46کروڑ 76 لاکھ روپے کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ فروری کے دوران بھارت سے درآمد کی گئی اشیا کی مالیت 4 ارب 98 کروڑ 51 لاکھ روپے اورجنوری میں بھارت سے درآمد کی گئی اشیاء کی مالیت 4 ارب 1 کروڑ 47لاکھ روپے تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بھارت سے مجموعی طور پر 54ارب 22 کروڑ 45 لاکھ روپے کی اشیا منگوائی گئیں جبکہ اس دوران بھارت کو برآمد کی گئی اشیا کی مجموعی مالیت 3 ارب 63 کروڑ 72 لاکھ روپے تھی۔