• news

کراچی: کرونا میں مبتلا خاتون کے ہاں صحتمند بچے کی پیدائش‘ 3سالہ بچہ جاں بحق

کراچی (آئی این پی) کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال میں کرونا وائرس سے متائرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ پیدائش کے بعد نومولود کو فوری طور پر ہسپتال میں بچوں کے یونٹ منتقل کیا گیا ۔ ادھر قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں 3سال کا بچہ کرونا سے جاں بحق ہوگیا۔ ہفتہ کو سربراہ این ائی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچے کو چار روز قبل صفورا میں واقع ایک نجی ہسپتال سے این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن