• news

ریلوے فریٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی

اسلام آباد / ملتان (نمائندہ نوائے وقت /نمائندہ خصوصی ) ریلوے نے فریٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ڈیزل نرخوں میں کمی کے بعد فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کنٹینرکرایوں میں فی ویگن 5 ہزارروپے کی کمی کی گئی ہے،جبکہ کول، سیمنٹ،راک فاسفیٹ،کھاد اور دیگر کے کرایہ میں 10 فیصد تک کمی کی گئی ہے، رعائتی کرایوں کے ساتھ ریلوے فریٹ ٹرینوں کا سٹیشن ٹوسٹیشن کرایہ نامہ جاری کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن