• news

کل سے آٹے کا 20 کلو تھیلا 40 روپے مہنگا‘ قیمت 840 روپے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 840 روپے ہو جائے گی۔ چیئرمین ایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من تک جا پہنچی ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ پیر سے لاگو ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن