• news

بھارت بلوچستان میں شرپسند عناصر کا پشت پناہ، فالس فلیگ آپریشن کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے: شاہ محمود

اسلام آباد(آئی این پی/ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی عزائم کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام اہم فورمز پر بھارت کے عزائم بے نقاب کر چکا ہے اقوام متحدہ پی 5 کے نمائندگان کو وقتاً فوقتاً بھارتی منفی عزائم سے بریف کر چکے ہیں بھارت پاکستان پر دراندازی کے الزام لگا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے بھارت دراصل فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کی اپنی پیدا کردہ ہے گزشتہ نو ماہ سے نہتے کشمیری بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ایک پرامن تحریک جنم لے چکی ہے جو لوگ پہلے بھارت کے ساتھ حکومت میں شامل تھے آج دوسری جانب کھڑے ہیں بلوچستان میں شر پسند اور امن مخالف گروہوں کی بھارتی پشت پناہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایک دن کھلے عام میڈیا پر پاکستان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اگلے روز بلوچستان میں ہمارے سکیورٹی فورسز کے نوجوان شہید کئے جاتے ہیں بھارت کے خلاف کشمیریوں میں پایا جانے والا غم و غصہ فطری ہے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ایک سے زیادہ مرتبہ متفقہ طور پر پارلیمنٹ میں قرار دادیں منظور ہو چکی ہیں بلوچستان کی بلوچ قیادت اور پختون قیادت کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دینا ہو گی اگر بلوچستان کے قائدین چاہیں گے تو کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہوں آج بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے بھارت سرکار کشمیریوں سے بہت خائف ہے بھارت میں اسلام کے خلاف ایک نفرت آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے دنیا پاکستان کے افغانستان میں دیرپا قیام امن کے مصالحانہ کردار کو سراہ رہی ہے۔ادھر ایس سی او کا اجلاس بھی قریب ہے مجھے اگر وہاں موقع ملا تو میں وہاں بھی بھارتی رویے کے خلاف آواز اٹھائوں گا۔ بھارت کے خلاف کشمیریوں میں پایا جانے والا غم و غصہ فطری ہے بھارت نے جس طرح کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی ہے اس سے نہ صرف کشمیری مسلمان بلکہ کشمیری پنڈت اور دیگر اقلیتیں بھی ناخوش ہیں، بلوچستان میں پائی جانے والی بیرونی مداخلت کو روکنے کیلئے اور ان ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں ایک مرتبہ پھر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے واضح کہا کہ کرونا کی وبا اس قدر تشویشناک ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں فوری طور پر جنگ بندی کا نفاذ ہونا چاہیے لیکن یہاں معاملہ برعکس ہے صرف اپریل کے مہینے میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں 36 شہادتیں ہو چکی ہیں، آج بھارت کے اندر مسلمانوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا موجب قرار دیا جا رہا ہے اسلام کے خلاف ایک نفرت آمیز رویہ اپنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن