• news

کرونا: مزید 20اموات کیس، 30ہزار سے زائد : پنجاب ، ہوم آئسولیشن کی اجازت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 30428 تک پہنچ گئی جبکہ مزید20 افراد جاں بحق‘ تعداد 661 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1621 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں 8 ہزار 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 93، خیبر پی کے 4669، بلوچستان 1,935، اسلام آباد 641، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 430 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور اسمبلی کے تین ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔ ہوم قرنطینہ کیلئے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹیاں بنیں گی، جس مریض میں کرونا کی ہلکی علامات ہوں گی وہی ہوم قرنطینہ کا اہل ہوگا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کمیٹی ہوم آئسولیشن کیلئے گھروں کے سائز اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔ جس مریض میں کرونا کی ہلکی علامات ہوں گی وہی ہوم قرنطینہ کا اہل ہوگا۔کرونا وائرس کے باعث اگر مریض کی حالت خراب ہو تو اسے ہوم قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ مریض کو ہوم آئسولیشن کے دوران ہر دس دن بعد اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا، دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئسولیشن ختم کر سکے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر کو کھول دیا گیا ہے، سٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرانک آلات، پینٹ انڈسٹری کھولی گئی، سینٹری ورکس اور ہارڈ ویئر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ چھوٹی مارکیٹوں میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولی جا سکیں گی، دکانیں ہفتے کے 5 دن کھولنے کی اجازت ہوگی، پارکس، پولو کلب، ٹینس کورٹ کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت مل گئی۔ جنرل سٹورز، بیکریز، آٹا چکی، ڈیری شاپس پورا ہفتہ کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، گوشت، فروٹ شاپس، اور تندور بھی ہفتے کے سات دن کھلے رہیں گے۔ دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ٹائر پنکچر شاپس، ڈرائیور ہوٹل، پٹرول پمپ، ریسٹورنٹس 24 گھنٹے کھولے جا سکتے ہیں۔ پوسٹل کورئیرز، پک اینڈ ڈراپ سروس صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ روات، بہارہ کہو اور ترنول میں بھی بڑی مارکیٹس بند رہیں گی۔ تعلیمی ادارے اور شاپنگ مال بند رہیں گے، بڑے ریسٹورنٹ اور ہوٹلز بھی بند ہوں گے۔ ہیئر سیلون اور باربر شاپس بھی بند رکھے جائیں گے۔ ٹائیگر فورس اور رضا کاروں کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 709نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 1‘ خیبر پی کے میں 11 جبکہ بلوچستان میں 2 اموات ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کرونا سنٹر میں مزید ایک کرونا کا کنفرم اور ایک مشتبہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 2 مئی کو محلہ حسین آباد گلی نمبر10 کے رہائشی 60 سالہ شکور احمد ولد غلام محمد کو کرونا سنٹر داخل کروایا گیا تھا اور 3 مئی کو اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جو کہ آج زندگی کی بازی ہار گیا اور گزشتہ شب کرونا وائرس کے شبہ میں لیاقت آباد گلی نمبر2 کے رہائشی 61 سالہ محمد شاہد حمید ولد عبدالحمید کو تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا وہ بھی آج صبح دم توڑ گیا۔ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق مسافروں کو سیدھا قرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا۔ نجی یا سرکاری قرنطینہ مرکز کا انتخاب مسافر خود کر سکتے ہیں۔ قرنطینہ مرکز میں مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافر کو قرنطینہ مرکز میں قیام کرنا ہو گا۔ مریض پرائیویٹ ہسپتال کے اخراجات مریض خود برداشت کرے گا۔ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اندرون ملک فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔ فضائی آپریشن پر پابندی میں 13 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق خصوصی پروازوں‘ کارگو جہازوں پر نہیں ہو گیا۔ پاکستان میں پیسو امیونائزیشن تھراپی سے پہلی مرتبہ کرونا سے متاثرہ مریض بالکل صحت یاب ہو گیا۔ قومی ادارہ برائے امراض خون کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریض کو 30 اپریل کو پلازمہ لگایا گیا جو آٹھ مئی کو مکمل صحت یاب ہو گیا۔ مریض کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ کرونا سے متاثرہ 12 مریضوں پر پیسو امیونائزیشن تھراپی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے صحت یاب شخص پلازمہ دے سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سندھ حکومت نے 11 مئی سے 9 سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ اوقاف‘ انسانی حقوق‘ صنعت و تجارت‘ سرمایہ کاری‘ مینارٹی سوشل ویلفیئر‘ ورکس اینڈ سروس 11 مئی کو کھلیں گے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سرکاری رہائش گاہ پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری گزشتہ ماہ دبئی کے دورہ پر گئے۔ رکن خیبر پی کے اسمبلی شفیق شیر میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ ڈی سی خیبر کے مطابق ایم پی اے شفیق شیر کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ جیکب آباد میں 8 پولیس اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ نتائج مثبت آ گئے۔ تعداد 74 ہو گئی۔ ڈی سی کے مطابق 46 پولیس اہلکاروں اور دیگر عملے کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مزید تین ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی کے مطابق ہسپتال کے 25 اہلکار اب تک کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کرونا سے دس ڈاکٹر‘ 9 نرسز اور 6 دیگر اہلکار متاثر ہوئے۔ اب تک ہسپتال میں کرونا کے باعث 23 افراد انتقال کر گئے۔ انتقال کرنے و الوں میں سے 14 افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔
کرونا پاکستان


لندن (چودھری عارف پندھیر‘شہنوا)دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 1 ہزار 775 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 80 ہزار 443 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 79 ہزار 541 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 683 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 41 ہزار 791 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کرونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 37 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 309 ہو چکی ہے۔امریکا کے ہسپتالوں میں 10 لاکھ 29 ہزار 194 کرونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 38 ہزار 78 کرونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔سپین میں کرونا کے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 783 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباسے اموات 26 ہزار 478 ہو چکی ہیں۔ملک میں 29465 کرونا مریض، 641 اموات.اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 395 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 18 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 587 ہوگئی جبکہ کرونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 260 ہو گئی۔کرونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 827 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 676 ہو چکی ہے۔فرانس میں کرونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 310 ہوگئیں جبکہ کرونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 658 ہو گئے۔جرمنی میں کرونا سے کْل اموات کی تعداد 7 ہزار 549 ہو گئی جبکہ کرونا کے کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 324 ہو گئے۔برازیل میں کرونا وائرس 10 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 61 تْ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 739ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 37 ہزار 115 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 589 ہو گئی جبکہ کرونا کے کل کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 220 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کرونا کا پہلا کیس سامنے ا?یا تھا وہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 901 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک کل اموات 239 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 136 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 29 ہزار 465 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 639 ہو گئی۔کرونا وائرس کے ملک میں 20 ہزار 801 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 23 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو چکے ہیں۔ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 589 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ چھ ہزار 220 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کینیڈا میں مزید 121 افراد ہلاک ہوگئے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے میں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔چین کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈ میں ہفتہ کو نوول کرونا وائرس کے 14 نئے کیسز کی اطلاعات ملی ہیں ، جن میں سے 2 درآمد شدہ کیسز تھے جو کہ شنگھائی سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔قومی صحت کمیشن نیاپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ12 کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے کیسز جن میں سے 11 جی لین صوبہ سے جبکہ 1 صوبہ ہوبے سے رپورٹ ہوا ہے ۔ایک نیا مشتبہ کیس جو بیرون ملک سے درآمد شدہ ہے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے سے رپورٹ ہوا ہے ۔کمیشن کے مطابق ہفتہ کو مین لینڈ میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ہفتہ کو 74 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار کیسز کی تعداد 2 کم ہوکر 13 رہ گئی ہے ۔چین کے ہانگ کانگ کے مرکز برا ئے تحفظ صحت(سی ایچ پی) نے اتوار کے روز 3 نئے نوول کروناوائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے مجموعی تعداد 1 ہزار 47 ہو گئی ہے۔29 مارچ کے بعد پہلی دفعہ بر طانیہ میں COVID-19 کی تشخیص شدہ مزید 269 افراد کی موت ہوئی ہے ، اور اس کی مجموعی تعداد 31،855 ہوگئی ہے۔یہ 29 مارچ کے بعد سے روزانہ کی کم ترین تعداد ہے ، جب 24 گھنٹے کی مدت میں 214 ہلاکتیں ہوئیں۔
عالمی کرونا

ای پیپر-دی نیشن