حکومت نے قوم کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے قوم کو مشکلات کی دلدل میں دکھیل کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، میاں محمد نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران عوام کو وہ تمام بنیادی سہولیات میسر تھیں جو آج خواب بن کر رہ گئی ہیں اور عوام دو وقت کی روٹی کو مسلسل ترس رہے ہیں، میاں محمد شہباز شریف کے خلاف بیان بازی حکمرانوں کی بدنیتی کا اظہار ہے جو نیب کے ذریعے اپوزیشن لیڈر کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ اب کورونا سے بڑی جنگ بھوک و افلاس اور بے روزگاری کی ہے آج دنیا بھر کا میڈیا کروڑوں انسانوں کی بے روزگاری، خوراک کی قلت اور لاک ڈاؤن کی پالیسی بدلنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔