ننکانہ:عیدالفطر قریب، گداگروں کے ڈیرے ،کروناپھیلنے کاخدشہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)عیدالفطر قریب آتے ہیں شہربھر میں گداگروں اور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے، کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سمیت چوری کی واردتیں ہونے کا اندیشہ۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی قریب آتے ہیں شہر بھر میں گداگروں ا ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں بھکاریوں کے روپے میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو آنے جانے والوں کے زبردستی پائوں پکڑکر انہیں پیسے دینے پر مجبور کردیتے ہیں جبکہ گلی محلوں میں خواتین بغیر کسی رکاوٹ کے گھروں کے اندر داخل ہوجاتی ہیں اور جب تک ان کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوتی گھروں سے باہر نکلنے کا نام نہیں لیتی ، مذکورہ خواتین اور بچے گھروں سے قیمتی چیزیں چرانے سے بھی گریز نہیں کرتے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ افراد بھی شہر میں داخل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے جیب تراشی اور چوری وغیرہ کی وارداتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے۔