قصور: 7 پولیس افسران و اہلکار اور درجہ چہارم کا ملازم کرونا سے متاثر
قصور(نمائندہ نوائے وقت )فرائض کی ادائیگی کے دوران قصور پولیس کے 7 پولیس افسران و اہلکار اور ایک درجہ چہارم کا ملازم کرونا وائرس سے متاثر۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی پولیس افسران و اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ مرحلہ وار جاری ہے. تھانہ صدر پھولنگر میں تعینات انسپکٹر محمد اشرف اور ایلیٹ کے جوان عدنان طفیل کے کرونا وائرس مثبت آنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی پی ایس قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح احساس کفالت پروگرام اور قرنطینہ سنٹر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پتوکی سرکل میں تعینات 5 پولیس افسران و اہلکاروں اور ایک سویپر میں وائرس مثبت آیا ہے۔