ڈھاکہ پریمیئر لیگ عید کے بعد شروع کرنے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دی کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش نے عید الفطر کے بعد ڈھاکہ پریمیئر لیگ شروع کرنے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ لیگ کو کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مالی مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ کھیل کا مقصد کھلاڑیوں‘کوچز اور سٹاف کی مالی امداد کرنا ہے۔