کھلاڑیوں کے ساتھ آن لائن سیشنز ناگزیر ہیں: محمد وسیم
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کی ٹیم ناردرن کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد کرکٹ کی واپسی کیلئے تیار رہنے کیلئے کھلاڑیوں کیساتھ آن لائن سیشنزبہت ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کا یہ بریک بارش کے بریک کی طرح ہی ہے، کسی کو نہیں معلوم یہ کب ختم ہوگا لیکن جب بھی ختم ہوگا دوبارہ گراونڈ پر واپس جانے کیلئے ہر کسی کو تیار رہنا ہے اور اس تیاری میں ان دنوں جب سب کچھ بند ہیں ، آن لائن سیشنز کافی اہم کردار ادا کررہے ہیں تاکہ جب سیزن شروع ہو تو دوبارہ صفر سے تیاری نہ کرنی پڑے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مختلف ویڈیوز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔