فٹبالر ملیکہ نور نے فٹنس کیلئے کک باکسنگ شروع کردی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +نمائندہ سپورٹس )پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر ملیکہ نور نے لاک ڈاون کے دوران خود کو سپورٹس میں مصروف رکھنے کیلئے کک باکسنگ شروع کردی ہے لیکن ساتھ ساتھ فٹبال کی ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبائی علاقے گلگت میں فیملی کیساتھ موجود ہیں۔ان کے شوہر ایم ایم اے فائٹر اور کوچ ہیں اور ان کی نگرانی میں وہ کک باکسنگ اور پیڈورک کرتی ہیں جس سے انہیں فٹنس میں کافی مدد ملتی ہے۔کوشش ہے کہ اپنے آپ کو مکمل فٹ اور کسی بھی وقت فٹبال فیلڈ میں واپسی کیلئے تیار رکھیں۔