قصور: پرانی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے معمر شخص قتل
قصور(نمائندہ نوائے وقت )نواحی گاوں جھگیاں چوہڑ والی میں پرانی رنجشش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے عمر رسیدہ شخص کو قتل کر دیا۔چند دن قبل مقتول خیر دین کی ملزمان جلال دین وغیرہ سے جھگڑ ا ہو گیا تھا تاہم اہل علاقہ کے معززین نے دونوں فریقین میں صلح کروا دی تاہم ملزمان نے رنجشش کو دل میں رکھااور گزشتہ روز ساٹھ پینسٹھ سالہ خیر دین اپنے کھیتوں کی طرف آ رہا تھا کہ ملزمان ظفر اور میر حسین وغیرہ نے فائرنگ اسے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا اور مقتول کے بیٹے خلیل احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔