بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیںچاہتا‘ بڑے معاوضے کے اوجود دستیاب نہیں‘ عامر خان
لندن (نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس کے باعث باکسنگ سمیت کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں اور کھیلوں کے میدان بند ہونے کے باعث کھلاڑی گھروں میں ہی ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیں کرنا چاہتا، بڑے معاوضے کے باوجود میں باکسنگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گا۔ اپنے کیرئیر کا مداحوں کے سامنے اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں، کرونا وائرس کے باوجود باکسنگ بحال ہونی چاہیے۔ دوسری جانب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں جزوقتی طور پر باکسنگ بحال ہونے کا امکان ہے۔