اپوزیشن کرونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے: گورنر سرور
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کرونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنا چاہیے۔ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے نیب سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔ بزنس کیمونٹی کرونا بحران کی وجہ سے خود مشکل میں ہونے کے باوجود غر یب خاندانوں کی بھر پور مدد کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ہم سب ملکر کام کر یں گے تو کرونا جیسے بحران سے بھی نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ اتوار کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں نامور صنعتکار خالد ممتاز قاضی اور ڈیسکون کے سی ای اوعمران قر یشی کی جانب سے 3ہزار لیٹر ڈس انفیکشن کیمیکل کا عطیہ دینے کی تقر یب سے خطاب اور پاکستان تحر یک انصاف کے اراکین میاں وحید، چوہدری خالد محمود گجر اور ندیم بٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اس وقت کرونا پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کر نے کیساتھ ساتھ سب کو متحد بھی ہو نا پڑیگا اور اپوزیشن سیاسی فائدے کی بجائے ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسی بنائے اور کرونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب بزنس کیمونٹی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کیلئے طے پانیوالے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کر ے ۔